ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / وزیر اعظم تشہیری نظام بند کریں اور ملک کو جواب دیں:حالات کی سنگینی اور مودی کی خاموشی پر کانگریس نے مانگا جواب؛ مرکزی سرکار آخر کرکیارہی ہے ؟

وزیر اعظم تشہیری نظام بند کریں اور ملک کو جواب دیں:حالات کی سنگینی اور مودی کی خاموشی پر کانگریس نے مانگا جواب؛ مرکزی سرکار آخر کرکیارہی ہے ؟

Thu, 15 Jun 2017 17:58:45  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 15؍جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا ) کانگریس نے ملک کے زرعی شعبے کی صورت حال کو سنگین قراردیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپنے تشہیری نظام کو بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک کو جواب دینے کامطالبہ کیا ہے۔پارٹی نے الزام لگایا کہ اتنی تشویش ناک صورت حال میں بھی حکومت غیر حساس اور وزیر اعظم خاموش ہیں۔راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر اور کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے جمعرات کو پریس کانفرنس میں کہا کہ زراعت میں مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، ہریانہ سمیت ملک کی دیگر ریاستوں کی صورت حال سنگین ہے اور آج بھی مرکزی حکومت اس سے انکار کر رہی ہے، مدھیہ پردیش میں غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے ، دوسری پارٹیوں کے لیڈروں کو وہاں جانے کی اور کسانوں سے ملاقات کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی ہے، آج تک کوئی عدالتی انکوائری اور مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جنہوں نے گولیاں چلائی ان پر،جہاں تک قرض کی بات ہے،تووہ 55فیصد بڑھا ہے، آٹھ لاکھ گیارہ ہزار کروڑ۔

کانگریس لیڈر آنند شرما نے الزام لگایا ہے کہ جب حالات اتنے سنگین ہو چکے ہوں ، جب کسان خودکشی کر رہے ہیں، ایسے وقت میں سود میں پانچ فیصد رعایت دینا ،جلے پر نمک چھڑکنے جیسا ہے۔پرانی حکومتیں بھی 2-3فیصد تک اس میں رعایت دے چکی ہیں ،تو مودی حکومت نے نیا کیا کیا؟ جس کی تشہیر کی جا رہی ہے۔آنند شرما نے کہاکہ آج کی صورت حال میں بھی وزیر اعظم خاموش ہیں،انہیں اس پر ملک کو بتانا چاہیے کہ مرکز کی حکومت نے کیا کیا؟زراعت کی صورت حال اتنی تشویشناک ہے اور حکومت غیر حساس بنی رہتی ہے۔ایم ایس پی کو لے کر سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ کو لاگو کرنے سے بھی آگے کی بات کرنے کا وقت آ گیا ہے، تشہیرکرنے کا وقت اب ختم ہو گیا ہے،ابھی جوابدہی کی بات آ چکی ہے۔شرما نے کہاکہ ملک میں راتوں رات حالات نہیں بگڑے ہیں ، وزیر اعظم اپنے تشہیری نظام کو بند کریں اور ملک کو جواب دیں اور اگر کوئی مسئلہ ہی نہیں ہے تو ملک کا کسان بحرانی کیفیت سے کیوں دوچار ہے، بلیک منی جملہ ہو گیا ہے، ملازمت دینے کی بات کرنی بند کر دی گئی ہے۔


Share: